Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2022 12:33pm

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30 روز میں کرنے کا حکم دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

Read Comments