Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2022 08:01am

عمران خان کے بحیثیت وزیراعظم ہیلی کاپٹر سفر پر کتنے روپے خرچ ہوئے؟

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بحیثیت وزیراعظم زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سابق اگست 2018 سے مارچ 2022 تک وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر نے 2725.9 گھنٹے پرواز کی جس کے ایک گھنٹے کا خرچ 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے جبکہ ہیلی کاپٹر پر سفر میں اوسطاً 8 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دورانِ اقتدار چیئرمین تحریک انصاف کی ہیلی کاپٹر پروازوں پر مجموعی طور پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

Read Comments