Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2022 12:55pm

پاکستان کو عازمین حج کیلئے دوسرا سب سے بڑا کوٹہ حاصل

سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کیلئے دوسرے سب سے زیادہ کوٹے کا اعلان کردیا۔

آج نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال پاکستانی عازمین حج کیلئے 81,132 افراد کا کوٹہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کو تمام ممالک میں سب سے زیادہ کوٹہ ملا ہے، جس میں 100,051 انڈونیشیائی مسلمان ہیں۔

پاکستان کے بعد بھارت 79,237 اور بنگلہ دیش کو 57,585 عازمین حج کا کوٹہ ملا ہے، جو تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

اسی اثنا میں سعودی وزارت حج نے کہا کہ ویکسینیشن کی 2 خوراکیں لازمی ہیں اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد حج نہیں کر سکتے۔

واضح رہے اپریل کے مہینے میں سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 10 لاکھ افراد حج کریں گے۔

تاہم دو سال کی سخت کوورنا پابندیوں کے بعد مملکت سے باہر کے عازمین کے لیے اس کو وسیع کیا تھا۔

Read Comments