Aaj Logo

شائع 23 اپريل 2022 03:39pm

بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل کشمیر میں 7 افراد ہلاک

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل کشمیر میں 7 افراد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے چند روز قبل بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 6 حریت پسندوں سمیت ایک ہندوستانی نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح جنوبی جموں شہر کے مضافات میں اس وقت فائرنگ شروع ہوئی جب پولیس اور فوجیوں نے مسلح افراد کے ایک گروپ کو گیریژن ٹاؤن کے علاقے سنجوان میں دیکھا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے اتوار کو جموں و کشمیر کے دورے سے قبل سیکورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے کیونکہ وزیراعظم کل 'پنچایتی راج دیوس' پر ملک بھر کی پنچایتوں سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں نریندر مودی جموں و کشمیر کے 30,000 سے زیادہ پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن (پی آر آئی) کے ممبران سمیت ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال 24 اپریل کو بھارت میں قومی پنچایتی راج دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Read Comments