Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2022 10:08am

مردان کے تمام سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد

مردان کے تمام سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک نے ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے اسٹاف ممبران کو دوران ڈیوٹی تعلیمی اداروں کی حدود میں موبائل فون استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

تحریری احکامات میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران صبح ہی سے اپنے موبائل فون متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کخلا ف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ضلع کے پانچوں تحصیلوں کے ہائیر،ہائی اورمڈل اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈماسٹر صاحبان کو تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Read Comments