Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2022 12:29pm

الیکشن کمیشن: اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کیجانب سے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کیجانب سے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنرنے استفسارکیا کہ اعظم سواتی نے آج جواب جمع کروانا تھا جس پر وکیل اعظم سواتی نے مؤقف اپنایا پہلے نوٹس کو اعظم سواتی نے چیلنج کیا تھا، مناسب ہوگا اپیل اور دوسرے نوٹس کو ایک ساتھ سنا جائے،17 مارچ کواپیل دائر کی تھی پہلے اس پر سماعت کی جائے۔

جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عید کے بعد اپیل اور خلاف ورزی کے نوٹس پر ایک ساتھ سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 10مئی تک ملتوی کردی۔

Read Comments