Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 05:35pm

سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں بیرونی سازش کا ذکر نہیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق سازش والا معاملہ ختم ہوگیا، اب اس معاملے کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے-

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ ہمارا اہم شراکت دار ہے، ہم امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے ٹیلی گرام عوامی بحث کا موضوع رہا ہے، سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی تحقیقات میں کوئی بیرونی سازش نہیں ملی۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اعلامیہ واضح ہے میں اس میں مزید اضافہ نہیں کر سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں سابق سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، ڈاکٹراسد مجید خان کے مراسلے کو چھپانے کے الزامات کو ترجمان نے بے بنیاد ہے۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ مراسلہ ملتے ہی فورا متعلقہ حکام تک پہنچایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر اسد مجید خان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی جارہی ہے، اسد مجید خان اپنی تعیناتی کے مطابق برسلز جائینگے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق سازش والا معاملہ ختم ہوگیا، اب اس معاملے کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے-

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارا اہم شراکت دار ہے، ہم امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Read Comments