Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 11:58am

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت، پی ٹی آئی کے 2ارکان قومی اسمبلی گرفتار

اسلام آباد: سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئ) کے 2ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطاء للہ کی ضمانت منسوخ کردی، دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ اور فہیم خان سندھ ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔

درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔

گرفتاری کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عطاء اللہ اور فہیم خان کا کہنا تھاکہ ہتھ کڑیاں لگائیں تو پھانسی چڑھا دیں، حکومت کو چور اور ڈاکو ہی کہیں گے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

ادھر پولیس نےپی ٹی آئی کے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ۔

Read Comments