Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2022 01:08pm

پشاور میں 2 سکھ تاجروں کے قتل کیخلاف احتجاج

پشاو: ایک بار پھر دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانے بننے والے 2 سکھ تاجروں کے قتل کیخلاف شہر میں سکھ برادری نے احتجاج کیا۔

آج نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود بٹاتل بازار میں 2 سکھ تاجروں کو فائرنگ کر کے کے قتل کردیا گیا۔

تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 42 سالہ گلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں۔

سی سی پی او پشاور اعجازخان نے واقع کو ٹارگٹ کلنگ قراردیتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور واردات کے لیے کلاشنکوف استعمال کی گئی۔

تاہم سکھ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے محلہ جوگن شاہ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی۔

سکھ ممبرخیبرپختونخوا اسمبلی رنجیت سنگھ نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رنجیت سنگھ اورگلجیت سنگھ کے قتل کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل سمیت انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی

یاد رہے کہ گزشتہ سال پشاور میں قتل کئے جانے والے سکھ حکیم ستنام سنگھ کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Read Comments