Aaj Logo

شائع 08 جون 2022 06:32pm

مارگلہ کی پہاڑوں پر ایک بار پھر آگ، مونال اور دامن کوہ کے راستے بند

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔

آج نیوز کے مطابق متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑوں پر آگ لگنے کی اکثر دو وجوہات ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یا تو مقامی افراد لکڑی حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر آگ لگاتے ہیں، یا دوسری وجہ چیڑ سے درخت ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ وہاں موجود چیڑ کے درختوں سے گرنے والے پتوں میں صلاحیت ہوتی ہے کہ جب وہ گرم پتھروں سے ٹکراتے ہیں تو آگ لگ جاتی ہے۔

اسلام آباد کے نائب کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق مارگلہ کی پہاڑوں پر لگنے والی آگ کی وجہ سے مونال اوردامن کوہ جانے والی روڈ کوبند کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ مارگلہ ہلزپرآگ کے سامنے ٹک ٹاک بنانے پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Read Comments