Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2022 12:39pm

کراچی میں تیز بارش، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز، 3 افراد ریلے میں بہہ گئے

کراچی میں تیزبارش کےبعد ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، ملیر میمن گوٹھ کے بعد گڈاپ ندی میں بھی طغیانی آگئی، پانی کے ریلے میں 3 افراد بہہ گئے، ایک شخص کو بچالیا گیا جبکہ 2کی تلاش جاری ہے۔

کراچی میں تیزبارش کے بعد سڑکوں کی صورتحال ابترہوگئی، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیزہوگیا، گڈاپ ندی کا پانی سڑکوں پر آگیا۔

موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے، ایک شخص کوبچالیا گیا جبکہ باپ اور بیٹے کی تلاش جاری ہے۔

سپرہائی وے پرشہری ٹریفک میں پھنسے رہے، اندھیر کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنارہا، کئی گھنٹوں بعد سپرہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹرمرتضیٰ وہاب کا کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے لیاری، کھارادر اور چاکیواڑہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورنکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے پمپس لگانے کی ہدایت کردی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ، نمائش،گرومندر کے علاقوں میں نکاسی آب کا بھی جائزہ لیا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں اور گلیوں میں جہاں پانی موجود ہے وہاں صفائی کی جا رہی ہے۔

Read Comments