Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2022 01:58pm

ٹرینوں کی تاخیر: لاہور کے مسافروں کی مشکلات بڑھ گئی

لاہور:لاہور میں 20 سے زائد ٹرینوں کی تاخیر پر ریلوے انتظامیہ اور مسافروں میں جھگڑا ہوگیا۔

اس حوالے سے ٹکٹ کلکٹر ریلوے نے آج نیوز کو بتایا کہ انہوں نے سب کو آگاہ کر دیا ہے کہ کراچی سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹریک پر پانی موجود ہے جس کی وجہ سے ٹرین پانچ کلومیٹر یا 10 کلومیٹر کی رفتار سے سفر چل رہی ہیں۔

دوسری جانب مسافروں نے ریلوے عملے کے برے رویے کی شکایت کی ہے۔

ایک مسافر نے بتایا کہ اوقات کے بارے میں پوچھنے پر عملہ مسافروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بہت پریشان ہیں اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے نظام پر افسوس ہے۔

ریلوے کے ٹکٹ کلیکٹر نے کہا کہ انتظامیہ نے کراچی ایکسپریس شام 5:30 بجے اور قراقرم ایکسپریس شام 7:30 پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ (کل) 10 جولائی کو منائی جائے گی۔

ہر سال لوگ عید پر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے تمام ٹریولنگ سروسز پر رش ہوتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 جولائی کو 8 جولائی سے 12 جولائی تک عیدالاضحیٰ کی پانچ تعطیلات کی منظوری دی تھی، ایسے اعلانات لوگوں کے منصوبوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے نے عید کی تعطیلات پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments