Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2022 05:31pm

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا نیا الرٹ جاری کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا نیا الرٹ جاری کردیا۔

موسم کا احوال بتانے والے ادارے نے آج دن بھر کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا جب کہ 14 جولائی سے مون سون کا ایک اور سسٹم شہر میں داخل ہورہا ہے جو بارشوں کا سبب بن سکتا ہے اور نیا سسٹم موجودہ سسٹم سے زیادہ خطرناک ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بارش برسانے والا نیا سسٹم بن رہا ہے یہ سسٹم انڈیا کے راجھستان سے کراچی میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے تحت 14 سے 18 جولائی کے دوران شہر میں 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں و گلیاں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جب کہ گرج جمک کے ساتھ بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

Read Comments