Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 12:59pm

بھارتی طیارے کی ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: بھارتی طیارے نے تکنیکی خرابی کے باعث ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارہ شارجہ سے حیدرآباد دکن جارہا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے نے چند روز میں دوسری بار کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، بھارتی ایئرلائن انڈیگو کا طیارہ شارجہ سے حیدرآباد دکن جارہا تھا کہ دورانِ پرواز طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی، جس پر پائلٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

اجازت ملنے پر بھارتی طیارے کے پائلٹ نے رات 2 بجے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا، فنی خرابی کا شکار ہونے والے طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں۔

اسپائس جیٹ کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

پانچ جولائی کو بھی بھارت کی ایک نجی ایئرلائن اسپائس جیٹ کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا۔

Read Comments