Aaj Logo

شائع 08 اگست 2022 04:42pm

ہندو برادی نے سبیل کا اہتمام کرکے مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

پشاور: ہندو برادری نے نویں محرم الحرام پر سبیل کا اہتمام کرکے مذہبی ہم آہنگی کی اعلی مثال قائم کردی۔

پشاور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی، اس موقع پر ہندو برآدری کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کی اعلٰی مثال دیکھنے کو ملی۔

ہندو برادری نے عزاداروں کے لئے سبیل کا اہتمام کیا جس میں پانی، شربت اور دودھ عزاداروں میں تقسیم کیا گیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی کے رکن دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ وہ اس سبیل کا اہتمام ہر محرم میں کرتے ہیں، وہ اور ان کی کمیونٹی اہل علاقہ کے ہمراہ عید و کرسمس کی خوشیاں بھی مناتے ہیں جس کا مقصد دنیا کو مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔

Read Comments