شائع 11 اگست 2022 03:37pm

تحریک طالبان پاکستان کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملے سے اظہارلاتعلقی

تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ہفتے لوئر دیر میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت علی خان پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں تحریک طالبان پاکستان نے لیاقت علی خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی دوران مذاکرات جنگ بندی کے موقف پر قائم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ٹی ٹی پی کی طرف سے جو بھی واقعہ پیش آیا ہے وہ دفاع کی صورت میں آیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی تحقیقاتی کمیٹی اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے “اگر تحریک طالبان کے کسی فرد پر یہ حملہ ثابت ہوا تو شریعت کے مطابق ان کا مواخذہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس حملے میں پی ٹی آئی رہنما لیاقت علی خان زخمی اور ان کے بھائی اور بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Read Comments