Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 09:29am

بھارت سے خصوصی پرواز کی آمد، 12 ہائی پروفائل پاکستانی شخصیات روانہ

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پرواز کرنے والے چارٹرڈ طیارے نے دبئی جانے والی 12 ہائی پروفائل پاکستانی شخصیات کو دبئی پہنچانے سے قبل اچانک جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (JIAP) پر لینڈنگ کی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے طیارے کے کسی بھی بھارتی تعلق کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز کرنے والا مذکورہ خصوصی طیارہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔

بزنس ریکارڈر کے ایک سوال کے جواب میں “پی سی اے اے” کے ترجمان نے مسافروں کی شناخت ظاہر کیے بغیر تصدیق کی کہ بھارت سے آنے والا خصوصی طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اُترا اور 12 پاکستانی شہریوں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔

جولائی 2022 کے بعد سے رپورٹ ہونے والا یہ تیسرا واقعہ تھا۔

جولائی میں شارجہ سے حیدرآباد اور دہلی سے دبئی جانے والی دو مسافر بردار پروازوں نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز 5 جولائی کو اتری تھی، جبکہ انڈیگو کی پرواز 17 جولائی کو کراچی آئی تھی۔

Read Comments