Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2022 06:24pm

لسبیلہ حادثہ: فوج مخالف پروپیگنڈے میں 18 بھارتی اکاؤنٹس شامل ہونے کا انکشاف

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر فوج مخالف پروپیگنڈے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوج مخالف ٹرینڈ کے لئے 580 اکاونٹس استعمال ہوئے جن سے 2 ہزار 350 پوسٹیں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی 580 اکاؤنٹس میں سے 178 اکاونٹس میں تحریک انصاف کے جھنڈے موجود تھے جب کہ فوج مخالف پروپیگنڈا میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی استعمال ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والے متعدد اکاؤنٹس پر سیاسی جھنڈوں یا رہنماؤں کے ہمراہ تصاویر بھی موجود ہیں۔

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف 6 رکنی کمیٹی نے انکوائری مکمل کی۔

رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے پروپیگنڈے کو انفرادی عمل قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قائم کمیٹی میں شامل ایف آئی اے کے 4 اور 2 حساس ادروں پر مشتمل افسران نے انکوائری مکمل کی۔

رپورٹ میں انکوائری کمیٹی نے پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جب کہ ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائمز اور پی پی سی کے تحت مقدمات درج کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

ایف آئی اے کے 4 اور2 حساس ادروں پر مشتمل افسران نے رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزارت داخلہ میں جمع کروا دی۔

Read Comments