Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2022 08:04pm

ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد

پشاور کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بھیجنے کے الزام پر پی ٹی آئی نے سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو پارٹی سے نکالا تھا جس پر فوزیہ بی بی نے عمران خان کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار اور گواہان عدالت میں موجود ہے لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت نے 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اس کیس میں اب تک 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

Read Comments