کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز: تعلیمی اداروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

تمام تعلیمی اداروں میں صبح کی اسمبلی اور فزیکل ٹریننگ معطل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے
شائع 16 ستمبر 2022 11:24pm

کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں کے لیے نئےایس او پیز جاری کردیے۔

شہر قائد میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے باعث کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئے ایس او پیز کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور فزیکل ٹریننگ سیشن ایک ماہ کے لیے معطل رہیں گے جبکہ تمام طلبا ءاور طالبات کو فل آستین کے کپڑنے پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کے کسی کنٹینر یا کسی مقام پر پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے،صاف صفائی کا مکمل خیال اور مختلف مقامات وقتا فوقتا جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔

نئے ایس او پیزکے مطابق صاف پانی کے ٹینکوں کو مکمل طورپر صاف رکھا جائے،اگر کسی ادارے میں ڈینگی کے حوالے سے اطلاع ملے تو فوری متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

Read Comments