پاک انگلینڈ میچ: بغیر ٹکٹ والوں کیلئے قیدیوں والی گاڑیاں منگوالی گئیں

پولیس نے ہلڑ بازی سے بچنے کا پُرامن اور منفرد حل نکال لیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 08:26pm

کراچی میں پاک انگلیڈ دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کے لئے پولیس نے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کرتے ہوئے ہلڑبازی سے بچنے کا پُرامن اورمنفرد حل نکال لیا ۔

میچ میں ہلڑبازی اوردخل اندازی روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) نے جیل سے قیدیوں کی 5 گاڑیاں نیشنل اسٹیڈیم طلب کرلیں۔

قیدیوں والی ان گاڑیوں کا مقصد بغیرٹکٹ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے علاوہ امن وامان میں دخل اندازی کرنے والوں کا بندوبست کرنا بھی ہے۔

پولیس کے مطابق بغیرٹکٹ کے آنے والے شائقین کو میچ ختم ہونے تک وین میں رکھا جائے گا جبکہ امن وامان میں رکاوٹ ڈالنےوالے بھی انہی گاڑیوں میں دھرلیے جائیں گے۔

Read Comments