Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2022 08:42am

صحافی ایازامیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ بیٹے کیخلاف درج

وفاقی دارحکومت اسلام آباد میں سینیئرصحافی ایازامیرکی بہوکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں ہونے والے قتل کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق میرے بیٹے اوراس کی بیوی کی آپس میں لڑائی ہوئی، جس پراُس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

مقدمے میں مزید کہا کہ ملزم نے پولیس کودیکھ کرخودکوکمرے میں بندکرلیا جبکہ مقتولہ کے سر پرزخم کے نشانات بھی پائے گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزاسلام آباد میں چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں شوہر نے اہلیہ کوقتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت شاہنوازکے نام سے ہوئی اور وہ سینیئرصحافی ایازامیر کا بیٹا ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کے سینئرافسران اور فارنزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملزم شاہنوازکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

چک شہزاد فارم 46 میں رہائش پذیرملزم شاہنوازکی 37 سالہ اہلیہ مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی تھیں اور ملزم کی یہ تیسری شادی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرسوں رات تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا، ملزم نے اہلیہ کوجِم میں استعمال ہونے والے ڈمبل مارکرقتل کیا اوروہ مبینہ طورپرنشے کی حالت میں تھا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سینئرصحافی ایاز امیرنے بہوکے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی نہ ہو اور نہ ہی کسی کو ایسا صدمہ نہ اٹھانا پڑے۔

Read Comments