Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2022 12:01am

سارہ قتل کیس: ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

اسلام آباد: سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سارہ انعام کا پرس ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے پرس سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔

Read Comments