کراچی سے سکھر جانیوالی کار کو ٹرک کی ٹکر، 2 جاں بحق

حادثہ خیرپور میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 06:12pm

کراچی سے سکھر جانے والی ایک کار کو خیرپور کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

لاشوں کی شناخت سعید احمد سہتو اور مسمات فردوس بیگم کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق یہ میاں بیوی تھے۔

آج نیوز کے نمائندے وسیم سومرو نے بتایا کہ خیرپور میں ٹھیڑی بائی پاس کے قریب کراچی سے سکھر جانے والے افراد کی کار سے ٹرک ٹکرا فیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

بعض اطلاعات کے مطابق کار کی رفتار زیادہ تھی اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

Read Comments