Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2022 06:51pm

پنجاب پولیس بچوں کے اغوا کی خبریں اعداد و شمار میں دبانے لگی

پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کی خبروں کو پولیس اعداد و شمار میں دبانے لگی، حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کے 687 مقدمات درج ہوئے، صرف 48 کیسز میں بچوں کی بازیابی ہونا باقی ہے، زیادہ تر بچے خود گھروں سے بھاگے۔

سوشل میڈیا پر 932 بچوں کے مبینہ اغوا کی خبریں گردش میں ہیں، لیکن صوبائی دارالحکومت کی پولیس سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر بچوں کے اغوا کے 687 مقدمات درج ہوئے اور صرف 48 کیسز میں بازیابی ہونا باقی ہے۔

رواں ماہ ستمبر میں 96 جبکہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اغوا کے 95 مقدمات درج ہوئے، اس کے باوجود ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل کہتے ہیں کہ شہر میں کوئی گینگ متحرک نہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زیادہ تر بچے اپنی مرضی سے گھروں سے گئے جو خود ہی لوٹ آئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اغوا کاروں کے پکڑے جانے کی خبروں کو بھی جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ وائرل ہونے والا مواد پرانا ہے۔

Read Comments