گلگت: ویمن اسپورٹس گالا کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج

خواتین فیسٹیول کو علاقائی ثقافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے
شائع 04 اکتوبر 2022 05:47pm

گلگت میں پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والے ویمن اسپورٹس گالا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کے روز گلگت شہر میں درجنوں افراد نے لالک جان اسٹیڈیم کے باہر احتجاجاً دھرنا دیا اور خواتین فیسٹیول کو علاقائی ثقافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔

شہر کے بعض علاقوں میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے احجاج کیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ یہ پروگرام علاقائی ثقافت اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوگا اور اس حوالے سے علماء کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔

گلگت میں سپورٹس گالا میں مختلف اضلاع سے طالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔

Read Comments