ٹھٹھہ: گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

تین زخمیوں کی حالت تشویشناک۔۔۔
شائع 04 اکتوبر 2022 06:19pm

ٹھٹھہ میں دو گاڑیوں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔

ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Read Comments