Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 10:23am

مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز بدھ کی صبح لاہورایئرپورٹ سے لندن روانہ ہو گئیں۔

ایئرپورٹ پہنچنے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد سے ملنے کے لئے بے چین ہوں، احساسات بیان نہیں کرسکتی، اللہ تعالٰی کا شکر ہے، والد سے ملنے لندن جارہی ہوں۔

مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا، صبح 9:45 لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ وہ ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد 6 نومبر کو وطن واپس آئیں گی۔

مریم نواز تین برس بعد اپنے والد سے ملیں گی۔ نواز شریف نومبر 2019 میں پاکستان سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

ایئرپورٹ پر لوگوں نے مریم نواز کو دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

گذشتہ روز ہی مریم نواز نے اپنا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ حاصل کیا تھا، جبکہ عدالت عالیہ نے مریم کو ان کا پاسپورٹ واپس دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

پیشی کے موقع پر آج ٹی وی نے مریم سے سوال کیا کہ وہ لندن کب جا رہی ہی، تو جواب میں لیگی رہنما نے کہا، “ انشاءاللہ جلد“

مریم نواز کے مطابق ان کا پاسپورٹ تقریباً چار برس نیب کی تحویل میں رہا جبکہ جس ریفرنس میں پاسپورٹ تحویل میں لیا گیا وہ کبھی دائر ہی نہیں ہوا۔

Read Comments