کراچی: فائرنگ کی زد میں آکر 9 ماہ کی بچی جاں بحق، ماں شدید زخمی

ماں بیٹی رکشے میں تیموریہ سے سخی حسن جارہی تھیں
شائع 08 اکتوبر 2022 04:57pm

کراچی کے علاقے تیموریہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 9 ماہ کی بچی جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون بچی کے ہمراہ رکشے میں سخی حسن جارہی تھیں کہ فائرنگ کی زد میں آ گئیں۔

جاں بحق بچی کی شناخت عنابیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مبینہ مقابلے میں کسی اہلکار یاملزمان کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Read Comments