Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2022 01:20pm

کراچی ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خبردار کردیا

کراچی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخانب کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کی تفصیل

الیکشن کمیشن کا مراسلے میں کہنا تھا کہ اس دوران کوئی عوامی اجتماع یا میٹنگ نہیں کی جاسکتی، ضابطہ اخلاق پرعمل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ اسلحہ پر بھی پابندی ہوگی۔

عمران خان ملیر کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237 اور کورنگی کراچی کےحلقے این اے 239 سے الیکشن لڑیں گے۔

این اے 237 کی نشست پی ٹی آئی کے جمیل محمد کےاستعفے پرخالی ہوئی اورکورنگی کراچی کی نشست بھی پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ کےاستعفے کے بعد خالی تھی۔

Read Comments