Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2022 02:09pm

نوری آباد سانحہ، ایک اور زخمی خاتون جاں بحق، تعداد 19 ہوگئی

نوری آباد بس سانحے میں زخمی ہونیوالی خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

خاتون کے ورثا کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا، رات گئے سانس لینے پر کلیف ہوئی تو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

اس سے قبل، نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

افسوسناک واقعہ بس کے ایئرکنڈیشنگ سسٹم میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ہلاکتیں 18 ہوگئیں، ’کچھ مسافر سامان لینے دوبارہ جلتی بس میں گئے‘

بس میں آگ لگنے کا واقعہ نوری آباد تھانے کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ کراچی سے دادو جارہی تھی جس میں سوار تمام افراد سیلاب متاثرین تھے جن کا تعلق دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ سے ہے۔

دوسری جانب نوری آباد موٹر وے کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد کی اپنے آبائی گاؤں دوست محمد برگڑی میں تدفین کردی گئی۔

Read Comments