خیبر پختونخوا ضمنی انتخابات: انتخابی سامان کی ترسیل پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چارسدہ میں پولیس کے ساتھ ایف سی کے اہلکار تعینات
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 03:53pm

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پرضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مواد کی تقسیم اورترسیل کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے (این اے)31 پشاور کے ضمنی انتخابات کے لئےانتخابی مواد نشتر ہال سے تقسیم کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئےانتخابی مواد کی پشاور، چارسدہ اور مردان میں کی ترسیل کی گئی۔

پشاور میں انتخابی مواد نشتر ہال سے جبکہ چارسدہ میں عبد الولی خان اسپورٹس کمپلیکس سے انتخابی مواد تقسیم کیا گیا۔

پریزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار دئے گئے ہیں جبکہ تینوں حلقوں میں قائم پولنگ اسٹیشن کے عملے نے انتخابی مواد وصول کیا۔

الیکشن کمیشن کے عملے اورالیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے انتخابی مواد کی تقسیم کی خود نگرانی کی۔

چارسدہ میں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Read Comments