Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 07:59pm

لیسکو چیف کے تقرر پر وفاقی حکومت اور خرم دستگیر آمنے سامنے آگئے

لیسکو چیف کے تقرر پر وفاقی حکومت اور خرم دستگیر آمنے سامنے آگئے۔

لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کے معاملے پر وفاقی حکومت اور وزیر توانائی خرم دستگیر کے اختلافات سامنے آگئے۔

خرم دستگیر نے حکومت کی مرضی کے خلاف اپنے قریبی رشتے دار کو لیسکو بورڈ کا چیئرمین بنا دیا۔

ذرائع مسلم لیگ نون کے مطابق وفاقی حکومت نے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے انتخاب پر اختلاف کے باعث بورڈ کی تشکیل نو پر مزید کارروائی روک دی ہے۔

وزارت پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر خرم دستگیر کے قریبی رشتے دار کو بورڈ کا چیئرمین بنانے کی سمری ارسال کی تھی۔

وفاقی حکومت کے تحفظات کی وجہ سے پاور ڈویژن نے بورڈ چیئرمین کی سمری دوبارہ ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بنائے جانے کا امکان ہے۔

Read Comments