بچی سے مبینہ زیادتی ثابت نہ ہوسکی، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

لواحقین مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔
شائع 18 اکتوبر 2022 04:36pm

چنیوٹ میں آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

چنیوٹ کے تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات ہونے پر آٹھ سالہ بچی سے زیادتی ثابت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق تفتیش میں اور میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ 8 سالہ جگنی کے لواحقین مخالفین پر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے غلط اطلاعات دی گئیں، جس کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments