رحیم یار خان: بجلی منقطع کرنے پر واپڈا ملازمین پر تشدد، مقدمہ درج

علاقہ مکینوں نے ملازمین کو ڈنڈوں سے تشددکا نشانہ بنایا۔
شائع 20 اکتوبر 2022 02:08pm

رحیم یارخان میں بل کی عدم ادائیگی پر واپڈا ملازمین نے بجلی منقطع کردی۔

بجلی منقطع کرنے پر علاقہ مکینوں نے ملازمین کو ڈنڈوں سے تشددکا نشانہ بنایا، جس کے سبب دو واپڈا ملازمین زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب واپڈا ملازمین پر تشدد کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Comments