بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کردی

ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم کی بیٹنگ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
شائع 21 اکتوبر 2022 03:26pm

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کردی۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان کے بابراعظم شاندار بیٹنگ کررہے ہیں، وہ ٹی20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، جس طرح ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر سکون ملتا ہے اسی طرح بابر کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز اتوار کو میلبرن میں بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Read Comments