Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 09:57am

سندھ میں ایک اور مسافر بس جل گئی

گھوٹکی تحصیل ڈہرکی میں مسافر بس الٹ گئی جس سے 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ اوباڑو میں ٹائرپھٹنے سے مسافر بس میں آگ لگ گئی بس مکمل طورپر جل گئی جبکہ 55 مسافروں کو اہل علاقہ نے بچالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈہرکی میں قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتارمسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس سے 15 مسافر زخمی ہوگئے دیگر مسافروں کو مقامی افراد نے بس سے نکالا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا۔

اطلاع پر موٹر وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی مسافر بس سکھر سے رحیم یارخان جارہی تھی۔

دوسرے حادثے میں اوباڑو قومی شاہراہ بائے پاس پر ٹائر پھٹنے سے مسافر بس میں آگ لگ گئی۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بس میں سوار 55مسافروں کو بچالیا جبکہ ریسکیو نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی ایم اے کی چھوٹی فائربرگیڈ آگ پر قابو نہیں پاس کی جس سے بس مکمل طورپر جل کر تباہ ہوگئئ ہے تحصیل انتظامیہ پولیس موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Read Comments