سندھ کے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کی تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم واپس کرنے کا فیصلہ

فیصلہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبے پرکیا
شائع 22 اکتوبر 2022 02:36pm

حکومت سندھ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی تنخواہوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کاٹی گئی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ صحت نے صوبائی وزارت خزانہ کو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

حکومت نے مذکورہ فیصلہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی کاٹی گئی رقم انہیں واپس کرنے کے انتظامات کریں۔

Read Comments