جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد دانا لگاڈ میں نصب کیا گیا تھا
شائع 24 اکتوبر 2022 11:51am

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک دانا لگاڈ علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق وانا اعظم ورسک روڈ کے علاقے دانہ لگاڈ میں بم دھماکا اس وقت ہوا جب موٹرسائیکل سوار وہاں سے گزر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد دانا لگاڈ میں نصب کیا گیا تھا۔

زخمی شخص کو ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read Comments