Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2022 03:44pm

ایف آئی اے سائبر سرکل کی سکھر میں کارروائی، تین ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں بلاول میرانی، عرفات گوپانگ اور سلمان مگسی شامل ہیں، ملزمان کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Read Comments