Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 11:16am

کراچی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔

گلبرگ پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ اپوا کالج گراؤنڈ کریم آباد کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے دورانِ گشت 02 مشبہ موٹر سائیکل سوار کو روکا تھا، تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوکر گرگیا، جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔

اس کے علاوہ زخمی ڈاکو کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد امین عرف کالا ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی اور دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments