چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور سول کورٹ آمد

عمران خان نے لاہور بارکو پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2022 07:15pm

عمران خان نے لاہوربارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اورلاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہورسول کورٹ آمد ہوئی جہاں ان کا لاہوربار ایسوسی ایشن نے استقبال کیا ہے۔

انہوں نے وکلا کو لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور بار کے صدرکو 5 کروڑ کی گرانٹ بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑا رہا ہوں اور جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، جبکہ لاہور بار پھر پور لانگ مارچ میں شرکت کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے اور وکلاء کے اسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔

Read Comments