اصلی مسٹربین نہیں لیکن۔۔۔ میچ کے بعد وزیراعظم اور زمبابوے کےصدر میں دلچسپ مکالمہ

پاکستان ایک رن سے ہار گیا، طعنے کا تعلق 2016 کے ایک شو سے ہے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 09:37am

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد زمبابوے کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان مسٹر بین کے معاملے پر ایک ٹؤئٹر مکالمہ ہوا ہے۔

میچ جیتنے پر زمبابوے کے صدر ایمرسن نے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی اور پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعظم شہباز بے کہا ”ہمارے پر اصل مسٹر بین تو نہیں ہے لیکن اصل کرکٹ کھیلنے کا جذبہ ہے اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت یہ ہے کہ ہم دوبارہ کامیاب ہونے آجاتے ہیں۔ جناب صدر، مبارک باد! آج آپ کی ٹیم اچھا کھیلی۔“

شہباز شریف اور ایمرسن میں مسٹر بین پر ہونے والے اس مکالمے کا پس منظر یہ ہے کہ 2016 میں پاکستانی اداکار آصف میمن زمبابوے میں پرفارم کرنے کے لیے بلائے گئے تھے۔ آصف میمن مسٹر بین یعنی برطانیہ کہ روون اٹکنسن کے ہم شکل ہیں۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر ان کے 2016 کے دورے کی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمبابوے کے لوگوں نے ان کی پرفارمنس سے خوب حظ اٹھایا لیکن کچھ لوگوں کو شکایات تھی کہ روون کی جگہ آصف جمیل ان کے پاس مسٹر بین بن کر آئے۔ لہذا وہ انہیں جعلی مسٹر بین کہتے رہے۔

گذشتہ دنوں اسی بات کا حوالہ زمبابوے کے ایک کرکٹ شائق نگوگی چسورا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک ٹوئیٹ کے جواب میں دیا۔

جب زمبابوے کی ٹیم نے میچ جیتا تو کہا گیا کہ انہوں نے جعلی مسٹر بین بھیجنے کا پاکستان سے بدلہ لیا ہے۔ صدر ایمرسن کا بیان بی اسی تناظر میں تھا۔

واضح رہے کہ زمبابوے ایک رن سے میچ جیت گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر زمبابوبے کے لوگ پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایک ٹی وی میزبان نے خبریں پڑھنے کے بعد کہا۔ اور اب اسپورٹس۔ اور اس کے بعد خبر دیکھتے ہیں بغیر کچھ بولے ہنسنا شروع ہوگیا۔

Read Comments