ٹیلی کام کمپنی ملازمین کا قتل: مقتول انجینئرکی نمازجنازہ ادا کردی

انجینئر اور اس کے ساتھی کو گزشتہ روز ہجوم نے قتل کردیا تھا
شائع 29 اکتوبر 2022 01:04pm

کراچی میں عوام کے ہاتھوں قتل ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے ملازم انجینئرایمن سعید کی نمازجنازہ ٹھٹھہ میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، ایمن سعید کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی جبکہ مقتول انجینئرکے والد ڈاکٹرسعید جاوید ٹھٹھہ کے سینئرصحافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ٹیلی کام انجینئیر کے والد کا مطالبہ

واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل کا مقدمہ مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں 15 افراد اور 200 سے زائد نامعلوم افراد شامل کیا ہے۔

Read Comments