زمبابوے سے شکست نے شاداب کو رُلادیا، ویڈیو وائرل

اب کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے
شائع 29 اکتوبر 2022 04:02pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد سُپر 12 مرحلے کے میچزمیں زمبابوے کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کسی معجزے سے مشروط ہوگیا ہے۔

آخری اوورکی آخری گیند پر صرف ایک رن سے شکست جہاں پوری قوم پربجلی بن کرگری وہیں خود گرین شرٹس بھی اپنی پوزیشن سے شدید ڈسٹرب ہیں۔

دیکھنے والوں کو یاد ہوگا کہ نواز نے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں ہی منہ گھٹنوں میں چھپا کرشدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ سوشل میڈیا پرایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں شاداب خان اس شکست کے بعد کونے میں زمین پر اکیلے بیٹھے شدت جذبات سے رورہے ہیں۔

اس دوران ٹیم سے کوئی ساتھی آکرشاداب کو تسلی دے کراٹھاتے ہیں اور اندرلے جاتے ہیں۔

اپ سیٹ شکست پرشاداب کے رونے نے دیکھنے والوں کے دل بھی پگھلا دیے جو گرین شرٹس کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔

بیشتر نے اپنے تبصروں میں انہیں دل شکستہ نہ ہونے اور آئندہ اچھا کھیلنے کا مشورہ دیا۔

Read Comments