Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2022 09:04am

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں جاں بحق خاتون صحافی کی نماز جنازہ ادا

پی ٹی آئی کے حقیقی لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں اداکر دی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

صدف نعیم کی نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت پی ٹی آئی، مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹیر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

حادثے کے بعد عمران خان کا قافلہ روک دیا گیا جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی فوری طلب کرلیا گیا۔

صدف گزشتہ 12 سال سے صحافت سے منسلک تھیں، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں ان کا دوسرا نمبر تھا۔

Read Comments