مدرسے میں طالبعلم کا ریپ، امام مسجد کو 7 سال قید

آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا تھا.
شائع 31 اکتوبر 2022 05:53pm

جہلم میں مدرسے کے اندر طالبعلم کے ریپ کی کوشش کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سنا دیا۔

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے امام مسجد کو سات سال قید اور چھ لاکھ جرمانے کی سزا سانئی۔

قاری سید غنی شاہ نے مدرسے کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا ریپ کرنے کی کوشش کی تھی۔

آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ایکشن لیا گیا تھا۔

Read Comments