لاہور: کمرشل صارفین کو آج سے گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

موسم سرما میں قلت کے باعث گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو پائے گی
شائع 01 نومبر 2022 03:47pm

سوئی ناردرن گیس نے کمرشل صارفین کو آج سے گیس سپلائی بند کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق سوئی ناردرن کے کمرشل صارفین کیلئے موسم سرما میں قلت کے باعث گیس کی فراہمی ممکن نہ ہو پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کو سسٹم گیس کی بجائے آر ایل این جی مہیا کی جائے گی جس کیلئے انہیں سوئی ناردرن سے معاہدہ کرنا ہوگا، معاہدہ نہ کرنے والے کمرشل صارفین کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

اس حوالے سے تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی مجوزہ قیمت کمرشل صارفین کی پہنچ سے باہر ہے، اس اقدام سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی جو موجودہ سیاسی حالات میں حکومت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

Read Comments