عارف والا میں پابندی کے باوجود اینٹوں کے بھٹے آلودگی کا سبب بننے لگے

بھٹہ مالکان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں
شائع 03 نومبر 2022 09:37am

پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ضلعی انتظامیہ پابندی کے باوجود زہریلا سیاہ دھواں اگلنے والے اینٹوں کے بھٹے بند نا کرا سکی۔

پابندی کے باوجود عارف والا میں اینٹوں کے بھٹے بند نا ہو سکے جبکہ بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا سیاہ دھواں اسموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

بھٹوں میں زہریلا مواد بطور ایندھن جلنے سے شہری گَلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھٹوں کو بند کرنے کے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اسموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران بھٹوں کو بند کرنے کے احکامات کو سنجیدہ لیں تاکہ اسموگ اور فضائی آلوگی پر پر قابو پایا جاسکے۔

Read Comments