کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی بوگیوں کے جوائنٹ ٹوٹ گئے

ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی
شائع 03 نومبر 2022 09:52am

جہانیاں کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگیوں کے جوائنٹ ٹوٹ گئے۔

مال بردارٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی اور حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک دو گھنٹے سے معطل ہے۔

ریلوے احکام نے بتایا کہ حادثہ ریلوے پھاٹک چوک میتلا کےقریب پیش آیا جبکہ ٹریک معطل ہونے کے باعث ٹرینوں کو لودھراں اسٹیشن پرروک لیا گیا۔

اس کےعلاوہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Read Comments